• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا شوکت ترین کی صلاحیتوں پر اعتماد، بہترین حکمت عملی سے کام کرینگے، عمران خان

وزیراعظم کا شوکت ترین کی صلاحیتوں پر اعتماد


اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وزیرخزانہ شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں۔

یہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گےجبکہ شوکت ترین نے کہاہے کہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے۔

جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہوگا‘گورنر اسٹیٹ بینک نے بہترین اصلاحاتی کام کیا‘ان کی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ اتوار کوعمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کیے، شوکت ترین کے حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں،کم دورانیے کے پروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جاسکی، معاشی صورتحال پر گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔

تازہ ترین