• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزم گرفتار ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزموں کوگرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزمان صدام حسین اورسبحان اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور، 2میگزین اور ایمونیشن برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تازہ ترین