• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ گواہ ہے، تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاہورسمیت ملک بھر میں ہونے والے تشدد کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے تشدد کے واقعات میں پولیس اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔


پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ حالیہ تشدد کے واقعات حکومت کی صورتحال سے پرامن طور پر نمٹنے میں ناکامی کے باعث ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انسانی خون بہانا اور تشدد پر اکسانا کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کرسکتا، تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اصل جنگ تو اس خراب ہوتی ہوئی صورتحال کی وجوہات کے خلاف ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ اس سلیکٹڈ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا؟ یہ سلیکٹڈ حکومت ملک کے چیلنجز کو پارلیمنٹ میں زیربحث کیوں نہیں لائی؟۔

تازہ ترین