قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ قرار دیا جائے اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
نیب درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔
نیب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب کی انکوائری میں خلل پڑرہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو 24 فروری کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔
حمزہ شہباز کے والد اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت لاہور ہائی کورٹ کے جج کے فیصلے اختلاف کے باعث تاحال رکی ہوئی ہے۔