• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے، یونائٹیڈ کونسل آف چرچز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) یونائٹیڈ کونسل آف چرچز اسلام آباد نے مذہب کی جبری تبدیلی اورکم عمری کی شادیوں کے معاملے میں قانون سازی پر زور دیتے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی خواتین کو تحفظ فراہم کیاجا ئے، تعلیمی اداروں سمیت مختلف جگہوں پر کام کرنے والی مسیحی خواتین کو جنسی ہراسانی کا شکار بنایا جاتا ہے عدم تعاون کی صورت میں جعلی مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے، پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاسٹر سیمسن سہیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونائیٹڈ کونسل آف چرچز و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونائٹیڈ کونسل چرچز اسلام آباد کے کنوینئر بشارت کھوکھر نے کہا مذہب کی جبری تبدیلی اور کم عمری کی شادیوں کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہوئے مگر نہ تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظلوم کا ساتھ دیا اور نہ ہی عدالتوں سے انصاف ملا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کو روکا جائے اور مذہب تبدیل کرنے کے سلسلے میں متعلقہ افراد سے مذہبی تعلیمات سے متعلق آگاہی کو یقینی بنایا جائے نہ کہ کم عمر مسیحی لڑکیوں کو قبول اسلام کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے۔

تازہ ترین