• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم جماعتوں کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پی ڈی ایم جماعتوں مسلم لیگ نون اور جے یو آئی ف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور ناموس رسالت کی قرارداد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ناموس رسالت کے حوالے سے لائی جانے والی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے ارکان بھی قومی اسمبلی میں ناموس رسالت کی قرارداد کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب ہونے پر نون لیگ کے بیشتر اراکین غیر حاضر ہیں، اجلاس میں قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فرانسیسی سفیرسےمتعلق قرارداد پر غور ہوا، جبکہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے موقف پر بھی مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین