• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ٹانک کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سیشن جج شرقی نے مسترد کردیں

کراچی (اسد ابن حسن) سیشن جج شرقی کراچی خالد حسین شاہانی نے آئی ٹی کمپنی ڈی جی ٹانک مقدمے کے گرفتار چھ ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی ملکی سالمیت خطرے میں ڈال کر غیرملکیوں سے فراڈ میں ملوث پائی گئی تھی۔ 9صفحات پر مشتمل فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر اور گواہوں کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ملزمان اور ان کے وکلاء اپنا مؤقف ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ یہ کیس مزید انکوائری کا بنتا ہے اور مقدمے میں شامل بیشتر دفعات قابل ضمانت ہیں۔ فیصلے میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ ڈی جی ٹانک کے خلاف کوئی عام کیس نہیں ہے، ملکی وقار داؤ پر لگا ہوا ہے اور منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ملزمان دانش زمان، حافظ غیاث، محمد برہان مرزا، امیس روہیل، کومیل رضا اور منیب علی خان کے خلاف پہلی تحقیقاتی تفتیشی رپورٹ انتہائی مفصل تھی اور اس کا چالان جو 70صفحات پر مشتمل تھا، وہ بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین