• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور ٹی ایل پی معاہدے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، امان کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ ،نہ فرانسیسی سفیر نکلا نہ ٹی ایل پی کالعدم قرار پائی پھر تماشہ لگانے کی کیا ضرورت تھی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فریقین کو تو کچھ نہیں ہوا تاہم غریب معصوم لوگوں و سرکاری ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں، زخمی ہوئے عوام کی املاک کا نقصان ہوا،بچے تعلیم،مریض علاج ،دکاندار کاروبار،مزدور روزگار سے محروم ہوئے، دراصل قانونی و شرعی راضی نامہ متاثرین و میتوں کے ورثاء کے درمیان ہوسکتا ہے، اگر وہ راضی نہیں تو اس معاہدہ کا کوئی اخلاقی جواز نہیں حکومت سمیت فریقین پر عوام کی جانب سے عدالت عظمیٰ از خود نوٹس لے اور ان نقصانات کا ازالہ کرکے ذمہ دار فریقین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور آئندہ حکومت قانون کے استعمال کو بنیادی حقوق سے متصادم استعمال نہ کرے حکومت عوام کے حقوق کا تحفظ کرے یا حکومت چھوڑ دے۔
تازہ ترین