بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا دہشتگرد حملہ ہے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر تحیقات شروع کردیں۔
دھماکے میں سات سے آٹھ گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔