• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں خطاب کرنا چاہئے تھا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کالعدم تحریک پر لگنے والی پابندی پر حکومت کی جانب سے متضاد بیانات کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت آج جو کررہی ہے اس کا مستقبل میں اسے نقصان ہوگا

وزیراعظم اور وزراء کسی معاملہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیتے ہیں، وزیراعظم کو قوم سے خطاب کے بجائے پارلیمنٹ میں خطاب کرنا چاہئے تھا،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپنے کیسز کلیئر کرنے سے پہلے وزیراعظم سے ملنے میں خود جہانگیر ترین کا نقصان ہے۔

تازہ ترین