کوئٹہ (خ ن)ڈی سی کوئٹہ میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کو عوامی سہولیات کیلئے کھول دیا ہے شہری سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو پارکنگ پلازہ میں ہی پارک کریں شہر میں جابجا گاڑی پارک کرنے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں خاص کر رمضان المبارک میں رش کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔