• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 30 لاکھ 72 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 72 ہزار 576 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 621 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 842 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 302 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 330 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 2 ہزار 51 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 41 ہزار 287 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 10 ہزار 9 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 51 لاکھ 77 ہزار 434 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 84 ہزار 672 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 81 ہزار 687 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 22 ہزار 795 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 1 ہزار 881 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 53 لاکھ 74 ہزار 288 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 6 ہزار 706 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 27 ہزار 125 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 36 ہزار 975 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 44 لاکھ 46 ہزار 591 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 327 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 95 ہزار 703 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 997 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 4 ہزار 899 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 364 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 46 ہزار 72 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 382 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 32 لاکھ 8 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 858 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 38 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 547 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 857 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 98 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 986 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 698 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 591 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 84 ہزار 935 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین