وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے گروپ اکٹھے ہوگئے ہیں، ہم سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں، حکومتی رٹ قائم رہے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس ایف سی کی جگہ لے رہی تھی، کوئٹہ کا امن بہتر ہورہا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قرارداد کا مسودہ اسمبلی میں پیش کردیا ہے، مسئلہ اسمبلی نے حل کرنا ہے۔