• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری دُعائیں بھارت کیساتھ ہیں: شنیرا اکرم

سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ اُن کی دُعائیں کورونا وائرس سے شدید متاثر پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ہیں۔

حال ہی میں شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں پڑوسی ملک بھارت کس قدر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

شنیرا اکرم نے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’بھارت سمیت پوری دُنیا کو خطرناک مانسٹر کورونا وائرس سے خود کا دفاع کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، ہمیں یقین کرنا ہے کہ یہ ہمارے اردگرد موجود ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس وائرس سے خود کو بچائیں، اپنے پیاروں کی حفاظت کریں، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘

شنیرا نے مزید کہا کہ ’بھارت مضبوط رہو، میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔

بھارت میں گزشتہ روز تین لاکھ پندرہ ہزار کورونا مریض رپورٹ ہونے کے بعد دنیا بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا۔

کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، اسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔

تازہ ترین