• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو رہا کردیا گیا۔

حمزہ شہباز اپنے والد شہباز شریف کو لینے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، ان کے ہمراہ مریم اورنگ زیب، رانا ثناء اللّٰہ، سعد رفیق، سلمان رفیق اور دیگر نون لیگی رہنما بھی جیل پہنچے۔

شہباز شریف اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جیل سے گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے جو بعد ازاں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ماڈل ٹاؤن پہنچ گئیں جہاں وہ گھر میں شہباز شریف کا استقبال کریں گی۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کا آرڈر جاری کیا تھا، جس کے بعد ان کی ضمانت کے مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش کیئے گئے۔

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نون لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز ہائی کورٹ سے ضمانتی مچلکے لے کر لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 پہنچے، جہاں انہوں نے یہ مچلکے جمع کرائے۔


لاہور کی احتساب عدالت نے مچلکوں کا جائزہ لے کر میاں شہباز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے ضمانتی ہیں۔

تازہ ترین