• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم انصاری نے مداحوں کی فرمائش پر شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم انصاری نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مداحوں کی فرامائش پر یہ تصویر شیئر کررہی ہوں۔‘

شیئر کردہ تصویر میں مریم انصاری نے ساڑی زیب تن کررکھی ہے جبکہ اویس قمیص شلوار میں ملبوس ہیں۔


یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اداکارہ شادی کے بعد سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر لگانے سے گریز کررہی تھیں۔


مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر اور اپنی فرمائش پورا ہوتا دیکھ کر خوش ہوگئے۔

مریم انصاری کی تصویر پر ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹ کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین