• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کی ایچ ای سی سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف قرار داد سینیٹ میں جمع


پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروادی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے اس حوالے سے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ میں ایچ ای سی کے متعلق صدارتی آرڈیننس پر بحث کیوں نہیں کی جارہی؟

انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار کو ایچ ای سی کی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے، حکومت ملک کے نامور ریاستی ادارے تباہ کر رہی ہے۔


پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو نظرانداز کرکے آرڈیننس لائے جارہے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پر راتوں رات آرڈیننس لانا حیرت کی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری کی بجائے حکومت نے ایچ ای سی کے بجٹ کو کم کردیا، حکومت نے جی ڈی پی کا ایک فیصد بھی تعلیم کے لئے مختص نہیں کیا۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ایچ ای سی کے اختیارات کم کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ تباہی سرکار اپنے صدارتی آرڈیننس پر نظرثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آرڈیننس کو پیپلز پارٹی پارلیمان میں مسترد کرے گی۔

تازہ ترین