• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی سیاسی کارکنوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی کے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کراچی کے مطابق پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ان کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اور صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات کے بعد کیا۔


ملاقات میں جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، ضلع وسطی کی صدر ظفر صدیقی، سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین