• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایدھی فاؤنڈیشن نے پھر ثابت کیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے: عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں بھارت کو دی جانے والی مدد کی پیشکش پر ایدھی فاؤنڈیشن کو خوب سراہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔‘

عدنان صدیقی نے کہا کہ ’یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارت کیلئے مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھارت میں کورونا کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ایمبولینس سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

تازہ ترین