• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی ہدایت پر این اے 249 کا انتخابی جلسہ ملتوی


وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث آج صورتحال دیگر صوبوں جتنی خراب نہیں ہے۔

کراچی سے جاری اہم بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ 249 میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249ء میں جلسے کے التوا کا فیصلہ پی پی پی چیئرمین نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا ہے۔


ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شروع سے لیکر اب تک رہنما کردار ادا کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث آج صوبے میں صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی ملک کے دیگر صوبوں میں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس نے کراچی میں کوویڈ19 کا ایک الگ اسپتال قائم کیا ہے، سندھ انفیکٹیئس ڈزیز کی مزید اسپتال دیگر اضلاع میں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا کے مریضوں کے علاج کی خاطر تمام اسپتالوں میں خصوصی وارڈ بنائے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر صحت حکومت سندھ پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں صحت سہولیات کو بہتر بنائیں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عالمی وبا کے باعث اپنے بجٹ کا بڑا حصہ کورونا وائرس کے روک تھام اور علاج کیلئے خرچ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں، ہم پہلے مرحلے میں ویکسین کی 10 ملین ڈوز خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں عوام کو کوویڈ-19 سے بچانے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، اگر وفاقی حکومت سندھ حکومت کی تجاویز پر عمل کرتی تو صورتحال مزید بہتر ہوتی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن اور دیگر ضروری سامان اچھی مقدار میں موجود ہےجبکہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین