• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ پہلا رمضان ہے کہ سبزیاں اور انڈے سستے ہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ پہلا رمضان ہے کہ سبزیاں اور انڈے سستے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے رمضان المبارک میں پہلی بار سبزیاں اور انڈے سستے ہونے کا تذکرہ چھیڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا رمضان ہے کہ ملک میں سبزیاں اور انڈے سستے ہوئے ہیں، گزشتہ برسوں میں ایسا نہیں تھا۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان کل حکومت کے کسان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے پہلے ملکی وسائل کا بڑا حصہ اشرافیہ پر خرچ ہوجاتا تھا، سابقہ حکمرانوں کی طرح عمران خان نے بڑھکیں نہیں ماریں۔

تازہ ترین