شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان بہت جلد بڑی کامیابی اپنے نام کرنے والی ہیں۔
جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 اعشاریہ 7 ملین یعنی 87 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
اب عائزہ خان کو 9 ملین فالوورز کرنے میں صرف تین لاکھ صارفین کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن جائیں گی جن کے فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔
عائزہ خان نے اس خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر اُن کے فالوورز کی تعداد درج ہے۔
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے صرف محبت کی ضرورت ہے۔‘
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8.4 ملین ہے۔
دوسری جانب صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر فائز ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 7.5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔