• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر اپنے مداحوں کی مشکور کیوں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر 4 اعشاریہ 3 ملین فالورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صباقمرنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 4 اعشاریہ 3 ملین ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’4.3 ملین فالورز کی محبت کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی اپنی فیملی، دوستوں اور اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق انسٹاگرام پر فوٹوز اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

صبا قمر نے اب تک اپنے اکاؤنٹ پر 793 پوسٹس شئیر کی ہیں جن میں ان کی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ شئیر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 184 صارفین کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ 

تازہ ترین