• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جا ئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور ( جنگ نیوز )صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسزکے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اشفاق خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور کے لاک ڈاؤن کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ پاک آرمی کی تعیناتی اور بازاروں میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جا ئے اور اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ افسران کے ہمراہ پاک آرمی اور پولیس کے افسران پشاور بھر میں بازاروں میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے عوام اور تاجروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گھروں سے نکلتے وقت سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور بازاروں میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا وائرس کو شکست دی جا سکے
تازہ ترین