سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر صدر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں ایگزیکٹو کی بدنیتی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف یہ ریفرنس اپنی جماعت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو متناز ع بنانے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا، صدر عارف علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔