• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر رندھاوا کا شاہ محمود قریشی کو لہجہ درست کرنے کا مشورہ

جہانگیر ترین گروپ کے طاہر رندھاوا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لہجہ درست کرنے کا مشورہ دے دیا۔

آج جہانگیر ترین گروپ کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقاتیوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں آج کی ملاقات میں 75 فیصد کامیابی ملی ہے۔


اس موقع پر طاہر رندھاوا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنا لہجہ درست کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 11 آزاد لوگ تھے، ہمیں جہانگیر ترین تحریک انصاف میں لے آئے تھے۔

اس ملاقات میں جہانگیر ترین کے کیسوں سے شہزاد اکبر کو الگ کرنے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیرعظم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مسترد کردیا اور دیگر امور پر اقدام کے لیے وقت مانگ لیا۔

تازہ ترین