• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن ثاقب اور ہانیہ عامر کی ڈرامہ سیٹ سے ویڈیو وائرل

پاکستان کی ڈمپل گرل، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف سوشل ایکٹوسٹ، انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار مومن ثاقب کی ایک ساتھ انٹرنیٹ پر ایک تصویر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر مداح ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر کی انرجی سے تو ہر کوئی واقف ہے، وہ سارہ دن اپنی انسٹا اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں اور اپنے فالوورز کو خود سے متعلق بتاتی رہتی ہیں اور اسی عادت پر انہیں کبھی کبھار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سب کھُل کر اپنی  مصروفیت کے بارے میں بتا دیتی ہیں۔

دوسری جانب انرجی سے بھرپور انڈسٹری کے ابھرتے فنکار مومن ثابت بھی آج کل اپنے ایک کردار کے سبب خوب مداحوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہیں، مومن ثا قب ایک چہکتے ہوئے اداکار ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد ر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر ہر آنے والے دن کی مبارکباد کے ساتھ کچھ نیا کرنے اور ہار نہ ماننے کا حوصلہ دیتے نظر آ تے ہیں۔

مومن ثاقب کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر ہانیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر دونوں کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔


ہانیہ عامر اور مومن ثاقب کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا گرام اسٹوریز دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ دونوں فنکار کسی ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جَلد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آ ئیں گے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اسٹوری سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں اداکار ’دل کے چور‘ نامی ایک پروجیکٹ میں کام کر رہے جسے پاکستان کی معروف ہدایتکارہ شازیہ وجاہت ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔

تازہ ترین