• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفائنریز نے پاکستان کو ایندھن کے بحران سے بچا لیا

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ایندھن کے ممکنہ بحران کے خلاف ایک اہم ڈھال بن کر سامنے آیا ہے اور یہ ملک میں رسد کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے باوجود اس کے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور آبنائے ہرمز کے اردگرد بے یقینی کے حوالے سے دنیا بھر کی توانائی کی منڈیوں کو غیریقینی کا سامنا ہے۔اس صنعت کے حصہ داروں کاکہنا ہے کہ زیادہ مقامی پیداوار اور حکومت کے بروقت اقدامات نے اہم پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی ہے لیکن انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل میں ایسی لچک کا انحصار اب فوری پالیسی اقدامات پر ہوگا صنعت نے6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے کے فوری آغاز کامطالبہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید