• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز میں خفیہ فیس، خفیہ کوڈز اور پاکستانی پرچم کے ذریعے گزرنے کی کوششیں

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز میں خفیہ فیس، خفیہ کوڈز اور پاکستانی پرچم کے ذریعے گزرنے کی کوششیں، جہاز کی ملکیت، پرچم، مال اور عملے کی معلومات فراہم کرنے کے بعد پاس کوڈ اور راستے کی ہدایات ملتی ہیں۔ دوست ممالک کے جہازوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ حملہ آور ممالک کے جہازوں کو خطرات لاحق ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور نے ہرمز کی تنگ گزرگاہ سے جہازوں کی نقل و حرکت پر کنٹرول بڑھا دیا ہے اور دوست ممالک کے جہازوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ حملہ آور ممالک کے جہازوں کو خطرات لاحق ہیں۔ جہاز کے مالکان کو ایک درمیانی کمپنی سے رابطہ کرنا ہوتا ہے جو آئی آر جی سی سے منسلک ہے۔

اہم خبریں سے مزید