• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کو پہلی بار تیز ترین بولنگ کرواتے ہوئے ناکامی کیوں ہوئی؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے کریئر کے شاندار ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ بولنگ اسپیل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ اسپیل دو دفعہ کروانا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر شعیب اختر کےکریئر کے شاندار ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ بولنگ اسپیل کی یاد تازہ کرتے ہوئے مختلف ویڈیوز اور تبصروں پر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

شعیب نے ٹوئٹ میں کرکٹ مینجمینٹ کے بارےمیں لکھا کہ ’بعد میں کہہ رہے تھے کہ مشین ٹھیک نہیں ہے۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’پھر اگلے سال دوبارہ کرنا پڑا تھا۔‘

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سن 2002 میں کیریئر کی شاندار بولنگ کروائی تھی۔

شعیب اختر کےکریئر کے اس شاندار ریکارڈ کی یاد تازہ کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز خصوصی ٹوئٹ کیے گئے تھے اور ان ٹوئٹس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔

تازہ ترین