• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس نے مداحوں کو فلٹرز استعمال کرنا سکھا دیا

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر چھا جانے کے لیے مداحوں کو فلٹرز کے ذریعے خود کو خوبصورت دکھانے کے گُر سکھا دیئے ہیں۔

آمنہ الیاس آج کل اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بہترین کونٹینٹ کے سبب انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے کافی داد وصول کر رہی ہیں۔

آمنہ آلیاس آئے دن اپنی نئی نئی ویڈیوز سے دیکھنے والوں کو ہنسنے اور معاشرے میں موجود برائیوں سے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں آمنہ الیاس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پر خوبصورت اور ماڈرن دِکھنے کے گُر سکھا رہی ہیں۔


آمنہ الیاس کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ چاہے آپ اصل میں سلم اسمارٹ ہوں یا نہ ہوں، جم جا کر ورزش کریں یا نہ کریں بس تصویریں ضرور بنوا لیا کریں  اور بعد میں انہیں فلٹرز اور فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کر کے پوسٹ کر دیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلٹر اور ایڈیٹنگ کے ذریعے آپ خود کو گورا چٹا بھی دکھا سکتے ہیں۔

آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے آپ مشہور ہو جائیں گے اور سب آپ کو اصل میں خوبصورت اور اسٹائلش سمجھیں گے۔

اُن کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جس میں پاکستان کی معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

اداکارہ ایمن خان، منال خان، صدف کنول، انوشے اشرف، گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے بھی آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین