اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ دو کمپنیوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) لائسنس کے لیے درخواست دیدی ہے، ، چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی این سروس پروائیڈرز کے حوالے سے پاشا کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ یہ انکشاف گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر )حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں کیا اور بتایا کہ19دسمبر کو وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل کھولا گیا اور اب تک دو کمپنیوں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی اے ان درخواستوں کی جانچ کر رہا ہے۔