• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال میں برآمدات کا ہدف، IMF تخمینہ درست ہوگا یا اڑان پاکستان کا؟

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) اگرچہ شہباز شریف حکومت نے پانچ سالہ منصوبے اڑان پا کستان کے تحت 2029 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالرزپر پہنچانے کا ہدف مقررکیا ہے تاہم آئی ایم ایف نےپانچ سال میں2029تک پاکستانی برآمدات 42 ارب 93کروڑ ڈالرزتک پہنچنےکا تخمینہ لگایا ہے۔ اس طرح آئی ایم ایف کے تخمینہ کےمطابق پاکستانی سالانہ برآمدات 5سالہ حکومتی ہدف سے17 ارب 7کروڑ ڈالرزکم رہیں گی-آئی ایم ایف نے رواں مالی سال2024۔25میں پاکستانی برآمدات 31ارب 75کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے-آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مالی سال26- 2025 میں 34 ارب21کروڑ70لاکھ ڈالرز اور مالی سال27-2026میں پاکستانی برآمدات کا تخمینہ 36ارب 98کروڑ ڈالر لگایاگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید