• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیحہ گوہر کی تیسری برسی کے موقع پر آن لائن میموریل تقریب کا انعقاد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور فنکارہ،ا سٹیج ڈائریکٹر اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ مدیحہ گوہر کی تیسری برسی کے موقع پر اجوکا تھیٹر نے آن لائن میموریل تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان، بھارت، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے نامور شخصیات نے بذریعہ زوم شرکت کرکے مدیحہ گوہر کی لازوال فنی خدمات اور انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے آئی اے رحمان کی بے مثال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال،انسانی حقوق کے رہنما حسین نقی، پی این سی اے ڈی جی ڈاکٹر فوزیہ سعید،نامور مصنف اصغر ندیم سید،سابق چئیر، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن خاور ممتاز، سکالر ڈاکٹر محمد وسیم،اداکارہ سویرا ندیم اور مزدور رہنما فاروق طارق نے پاکستان سے شرکت کی جبکہ بھارت سے نامور سکالر کملا بھسین،تھیٹر ڈائریکٹر نیلم مان سنگھ،ڈائریکٹر منچ رنگ تھیٹر کیول دھلیوال،تھیٹر اسکالر اروند دھلیوال، ڈائریکٹر صاحب سنگھ،برطانیہ سے مشتاق لاشاری اوربیرسٹر ہما پرائس،امریکہ سے ماروی سرمد، فرقان مجید،اکناموسٹ زیبا حیدر،موسیقار اور سابق سفارت کار لیوس ایلبنگر،کینیڈا سے حنا طارق اور مدیحہ گوہر کی بھتیجی نیہا گوہر نے سوئٹرزلینڈ سے شرکت کرکے اظہار خیال کیا۔تقریب میں اجوکا کی چئیر پرسن زارا سلمان، جنرل سیکرٹری سہیل وڑائچ،آرزو علی گوہر، شعیب سلطان، نسیم عباس اورمدیحہ گوہر کے فرزند سارنگ ندیم نے بھی اپنی یادیں بیان کیں اور پاکستان میں بامقصد تھیٹر کی ترویج اور انسانی حقوق کی سربلندی کیلئے مدیحہ گوہر کی خدمات کوسراہا۔ تقریب کی میزبانی اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم اور نروان ندیم نے کی۔ تقریب میں آئی اے رحمان کی اجوکا کے ساتھ وابستگی کے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ اس پروگرام کا اختتام پی ٹی وی کے تاریخی ڈرامہ سیریل ”نیلے ہاتھ” کی سکریننگ پر ہوا جس کی کہانی جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں مدیحہ گوہر کی جدوجہد پر مبنی تھی اور اس کھیل میں مرکزی کردار بھی مدیحہ گوہر نے ہی اداکیا تھا۔

تازہ ترین