• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کو روک کر پولیس دھاندلی کروانا چاہتی ہے: PTI امیدوار

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ میڈیا نمائندگان کو ضمنی انتخاب کی کوریج سے روک کر پولیس دھاندلی کروانا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی، ایس پی بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے میڈیا کے نمائندوں کو باہر نکال دیا۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر کوریج پر پابندی پر پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اقبال آفریدی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو ضمنی انتخاب کی کوریج سے روکنا قابلِ مذمت عمل ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض انجام دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، میڈیا نمائندگان کو روک کر پولیس دھاندلی کروانا چاہتی ہے۔

امجد اقبال آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس بے فکر رہے، پیپلز پارٹی کی ضمانت ضبط ہو گی، الیکشن کمیشن معاملے پر نوٹس لے۔

تازہ ترین