• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک، مالیاتی نتائج کا اعلان، خالص منافع 9.443 ارب روپے رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کو گزشتہ 9ماہ کے دوران خالص منافع 9.443 ارب روپے حاصل ہوا۔ مالیاتی نتائج کا اعلان ،کے ڈی اے-جامشورو ڈبل سرکٹ 220kV ٹرانسمیشن لائن کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے کام کی بروقت تکمیل، کے الیکٹرک کی جانب سے عبور کیا جانے والا ایک اہم سنگ میل ہےکے الیکٹرک لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ،2021کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے عرصے کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کی منظوری دے دی ہےبورڈ کا اجلاس 28اپریل،2021ء کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ زیر جائزہ عرصے کے دورا ن خالص منافع 9.443 ارب روپے حاصل ہوا اورفی حصص آمدنی (ای پی ایس) 0.34 روپے رہیاس میں کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت فراہم کردہ میکانزم کے مطابق8.8 ارب روپے کے حقیقی رائٹ آف کلیم کی رقم بھی شامل ہےزیر جائزہ عرصے کے دوران، کمپنی کی مالی اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئی جس کی وجہ اقتصادی ماحول کی رفتار میں تیزی کے ساتھ پوری ویلیو چین میں 57ارب روپے کی مسلسل سرمایہ کاری ہے صنعتی اور تجارتی سرمایہ کاری میں اضافے کا نتیجہ بجلی کی طلب میں اضافے کی صورت میں برآمد ہوا ہے اور اس طرح مورخہ 31مارچ، 2021ء کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے عرصے میں فروخت شدہ یونٹس میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں، 7.2 فیصد اضافہ ہواآپریشنل کارکردگی میں بہتری کی بدولت کے الیکٹرک کے مجموعی منافع میں31مارچ،2021ء کو ختم ہونے والے 9ماہ کے عرصے میں اور گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے مقابلے میں، تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ ترین