• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگری کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہنگری معاشی سفارتکاری کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپی یونین میں ہنگری واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی، ہنگری حکومت نے کورونا وبا کے دوران موثر اقدامات کیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہنگری وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،  ہنگری اور پاکستان کے درمیان نئےمواقع تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس دوران مزید کہنا تھا کہ ہنگری حکومت کی مختلف شعبوں میں مہارت سے استفادہ کریں گے اور ہنگری کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

دوسری جانب ہنگری وزیرخارجہ نے پاکستان ہنگری معاشی سفارتکاری کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہنگری پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،  کورونا ویکسین کی بلاتفریق فراہمی تمام ممالک کے لیے ناگزیر ہے۔

ہنگری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ہنگری وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے پاکستان نے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین