• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کو کس خبر نے حیران و پریشان کردیا؟

بھارتی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت بالی ووڈ اسٹار ’وکی کوشل‘ کو کورونا وائرس ہونے کی خبر سن کر پریشانی اور حیرت کی تصویر بن گئیں۔

راکھی ساونت کو اُن کے جم کے باہر فوٹو گرافرز نے گھیر لیا اور اُن پر سوالات کی بوچھاڑ کردی، خاص طور پر انہیں بالی ووڈ میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبریں بتائیں۔

اس موقع پر بھارتی ڈرامہ کوئین کو بتایا کہ گیا کہ اداکار وکی کوشل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اس پر انہوں نے پہلے ہی حیرت کا اظہار کیا اور پھر پریشانی سے بھرپور لہجے میں ان سے متعلق اظہار خیال کیا۔


راکھی ساونت نے کہا کہ وکی کوشل میرا دوست ہے، ہم اسی جم میں ایکسرسائز کرتے ہیں، میں اُن کی جلد صحتیابی کےلیے دعا گو ہوں۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں بہت صدمے میں ہوں، وکی کوشل کےلیے، وہ میرا اچھا دوست ہے، تم جلد ٹھیک ہوجاؤ گے، میں تمہارے لیے دعا کروں گی۔

بھارتی ڈرامہ کوئین نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کو جم میں مس کروں گی، آج میں یہاں آئی ہوں تو آپ نہیں ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ وکی کوشل جم بہت اچھے سے کی ہے، انہوں نے اچھے سے ڈولے شولے بنائے اور بہتر ایکسرسائز کی۔

راکھی ساونت نے اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو دہرایا اور لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین کی۔

تازہ ترین