• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی گاگا کے کتے چرانے والے 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے 2 کتے چرانے کے کیس میں متعدد گرفتاریاں اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن اب باقاعدہ طور پر 5 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی عمر18،19،27،40 اور 50 سال ہے۔

تین ملزمان پر اقدام قتل اور ڈکیتی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ دو ملزمان پر جرم میں ملوث ہونے کا الزام عائد گیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو 11 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال 24فروری کو معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا ملازم ان کے تین کتوں کو ٹہلانے کے لیے گھر سے باہر نکلا ہوا تھا۔اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے اس سے کتے چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی تھی، سینے پر 4 گولیاں لگنے سے ملازم زخمی ہوگیا تھا اور حملہ آور 2 اعلیٰ نسل کے مہنگے کتے لے کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد لیڈی گاگا نے فوراً ہی کتوں کو محفوظ لانے والے کے لیے 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

تازہ ترین