• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں صرف سات سیکنڈ میں درخت سے پھل اُتارنے والا روبوٹ تیار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی مانوش یونیورسٹی کے شعبہ مکینکل اینڈ ایئرو اسپیس انجینئرنگ کے ماہرین نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک خاص روبوٹ تیار کرلیا ہے۔

ناموش یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈیپ لرننگ الگورتھم اور طاقتور کیمروں کی مدد یہ خاص روبوٹ تیار کیا ہے جو درخت پر لگے پھلوں کی شناخت کرتا ہے اور اس کے بعد روبوٹ کو بتاتا ہے کہ کونسا پھل کہاں سے توڑنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ سات سیکنڈز میں درخت سے ایک ایک پھل الگ کرتا ہے اور اُسے خراب بھی نہیں کرتا۔

رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ 4 فٹ کی دوری سے ہی تقریباََ 90 فیصد پھلوں کو پہچان لیتا ہے جبکہ اس روبوٹ کی پھل خراب کرنے کی شرح 6 فیصد سے بھی کم ہے۔

تازہ ترین