• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون اور بچے صحت مند ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو پانچوں لڑکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، بچے اور ماں صحت مند ہیں۔


ترجمان اسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ ماں اور پانچوں بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین