• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لذیذ چکن حلیم بنانے کا آسان طریقہ

حلیم ہر کسی کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے، یہ نرم ، لذیذ اور زود ہضم غذا ہے جس کے سبب رمضان کے مہینے میں اس کا استعمال نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

جھٹ پٹ آسانی سے تیار ہو جانے والے لذیذ چکن حلیم بنانے کے لیے درکار اجزا:

ایک کلو بون لیس چکن، آدھا کپ براؤن پیاز، ایک کپ دہی، نمک حسب ذائقہ، آدھا کلو گندم، ایک کپ چنے کی دال، پاؤ کپ مونگ کی دال، پاؤ کپ مسور کی دال، پاؤ کپ ارہر کی دال، پاؤ کپ ماش کی دال، ایک کپ چاول، پاؤ کپ تیل، دو کھانے کے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ تین کھانے کے چمچے، ہلدی ایک کھانے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ۔

ادرک، گرم مصالحہ، لیموں اور ہری دھنیا گارنش کرنے کے لیے۔

ترکیب:

گندم کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں،  صبح اچھی طرح دھو کر 12کپ پانی کے ساتھ گندم گلنے اور آمیزہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

ایک پین میں چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال، ارہر کی دال، ماش کی دال اور چاول گلنے تک ایک ساتھ پکائیں، پھر اچھی طرح پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔ 

ایک پین میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچی، ہلدی اور پسا ہوا دھنیا ملا کر پکائیں۔

پھر براؤن پیاز، ایک کپ دہی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر سوتھے کرلیں۔ 

تھوڑے سے پانی میں بون لیس چکن اچھی طرح گلائیں، جب چکن گل جائے تو براؤن پیاز، دہی میں اچھی طرح میش کرلیں۔ 

پھر اس آمیزے میں گندم اور دالوں کی آمیزہ ملائیں اور ساتھ میں چمچہ بھی چلاتے رہیں اور دھیمی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

تڑکا لگانے کے لیے تیل گرم کرکے گولڈن براؤن پیاز بھون لیں اور تیار حلیم پر گولڈن براؤن پیاز کا تڑکا لگا کر کٹی ہوئی ادرک، گرم مصالحے اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے کٹے ہوئے لیموں کے ساتھ سرو کریں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے  لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2

تازہ ترین