ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے، حلیم عادل شیخ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں، ایم کیو ایم کا سارا گند پی ایس پی میں چلا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال الطاف حسین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال الیکشن ہارنے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔


حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی زبان سیاسی نہیں ہے، مصطفیٰ کمال اپنی زبان سے اپنی تربیت کا پتہ بتا رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید