• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے دورہ چین کی تفصیلات

اسلام آباد (صالح ظافر)دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین تعاون اس وقت اسٹرٹیجک، سیاسی، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں قربت کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گا جب وزیر اعظم شہباز شریف ہفتے کے روز (23 مئی) چین کے تاریخی شہر ہانگژو پہنچیں گے۔ وہ دارالحکومت بیجنگ جانے سے قبل اپنے اس اہم دورۂ چین کا آغاز یہیں سے کریں گے۔ امکان ہے کہ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی چین میں موجود ہوں گے۔ پاکستان اور چین نے سفارتی ذرائع کے ذریعے وزیر اعظم کے اس دورے کی تمام تر تفصیلات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید