• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت


ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل، مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن  کے مطابق فیسوں میں کمی کا  اطلاق 8 ہزار یا زائد فیس والے تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

تازہ ترین