• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے 30رکنی ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد( طاہر خلیل ) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ، جسے انٹر نیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس ( IVTF)کا نام دیا گیا ہے، 30 رکنی ٹاسک فورس میں آئی ٹی کے بین الاقوامی ماہرین، لمز (Lums)،پنجاب اور خیبر پختونخواہ آئی ٹی ،نسٹ ،نادرا اور الیکشن کمیشن کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے الیکشن کمیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر، ڈی جی لا ءمحمد ارشد، ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز ڈائریکٹر آئی ٹی قاسم محمود خان ، نادرا سے ڈی جی پروجیکٹ ، انفو سکیورٹی ،ڈائریکٹر نیٹ ورکس پروگرام منیجر ،ہیڈ آف سافٹ ویئر ،ہیڈ آف آر اینڈ ڈی ،ٹیم لیڈ ڈویلپمنٹ ،نسٹ سے تین ریسرچرز ، دبئی کی کمپنی آئی ٹی بٹلر کے سی ای او، ایم ڈی آئی بٹلر دبئی ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پروگرام منیجر پی آئی ٹی بی ، سینٹر پروگرام منیجر پی آئی ٹی بی ،ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ ڈائریکٹر پروجیکٹ کے پی آئی ٹی ،چیف سائبرسکیورٹی کے پی آئی ٹی شامل ہو ں گے ۔ ٹاسک فورس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین