• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل اور حمزہ کے بیٹے نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بیٹے کی تین ماہ پُرانی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔


ساتھ ہی انہوں نے ایک مزاحیہ کیپشن بھی لکھا کہ آپ کے گھورنے پر مصطفیٰ بھی بدلے میں آپ کو گھور رہا ہے۔

انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر تین ماہ قبل کی ہے۔

مصطفیٰ کی تصویروں کو جہاں جوڑے کے مداح بڑی تعداد میں پسند کررہے ہیں وہیں پوسٹ کو لائک کرنے والے 3 لاکھ سے زائد افراد میں بےشمار مشہور و معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔


اداکارہ تارہ محمود، اداکار شہزاد شیخ و دیگر نے کمنٹ کے ذریعے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا اور نظرِ بد سے بچنے کی دعا کی۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل  25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین