دنیا: کورونا وائرس سے اموات 32 لاکھ 27 ہزار سے متجاوز
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 32 لاکھ 27 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار 355 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 27 ہزار 202 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 297 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 437 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 16 لاکھ 17 ہزار 856 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 514 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 30 ہزار 561 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 29 ہزار 654 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 427 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 9 ہزار 393 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 2 لاکھ 82 ہزار 833 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 8 ہزار 829 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار 434 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 130 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 56 ہزار 7 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 41 ہزار 191 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 121 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 11 ہزار 198 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 31 ہزار 744 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 539 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 21 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 433 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 50 ہزار 708 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 78 ہزار 293 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 40 ہزار 430 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 84 ہزار 20 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 34 لاکھ 35 ہزار 877 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 992 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 714 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر سے 30 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 377 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 161 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 18 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 310 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 86 ہزار 151 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید