• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاجی، امیت مشرا اور مائیک ہسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں شامل کھلاڑیوں امیت مشرا، لشکمی پتھی بالاجی اور مائیک ہسی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 

خیال رہے کہ آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل میں بھی کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ 

اسی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ 


ایونٹ ملتوی ہونے کے باوجود پہلے سے دیگر کھلاڑیوں سے ملنے والے کھلاڑی اور اسٹاف ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کا سلسلہ نہیں تھم نہ سکا۔ 

آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیک  ہسی اور بولنگ کوچ لکشمی پتھی بالاجی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبٹ آگیا۔ 

اسی طرح دہلی کیپیٹلز کے لیگ اسپنر امیت مشرا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 

تازہ ترین