• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کو ختم نہیں کرسکتی، عاصم سلیم باجوہ

کراچی(آئی این پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کو ختم نہیں کرسکتی۔منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اتنا ہی فوکس ہے جتنا کسی حکومت کا ہوگا، بہت سے سی پیک منصوبے مکمل ہوتے نظر آ رہے ہیں، بہت سے منصوبے مکمل ہو کر رواں دواں ہیں۔

عاصلم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملتان سکھر موٹروے مکمل ہوگیا، چین کیساتھ روڈ نیٹ ورک اور تجارت کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، پشاور سے کراچی تک سفر کم دورانیے کا رہ جائے گا

ژوب سے کوئٹہ روڈ پر کام شروع ہوگیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر جلد کام شروع ہو رہا ہے، ہم سڑکوں سے آگے بڑھ کر ایگری کلچر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سیاحت کی طرف بھی جا رہے ہیں۔ 

تازہ ترین